یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم
091-9210337

زرعی یونیورسٹی پشاور شعبہ ہارٹیکلچر شجرکاری مہم

سیکرٹری ہائرایجوکیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا داؤد خان نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ ایروکیریا پودا لگاکر باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، سابق سفیر منظور الحق ڈین میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد،  ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب،  ڈین پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ خان ، سماجی شخصیت تاج محمد مہمند سمیت دیگر فیکلٹی اور انتظامی آفسران نے بھی پودے لگائے۔ 
سیکرٹری داؤد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے بتایا کہ آج کل دنیا خاص طور پر پاکستان موسمیاتی تغیرات، آلودگی ، خشک سالی، طغیانی اور سیلابوں کے مسائل سے دوچار ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پودے ملک کی معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہماری زمین شجرکاری کے لئے نہایت موزوں ہے، درخت لگانا صدقہ ہے، پودے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ڈھال کا کام کرینگے، اُنہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس کی وجہ سے زمینی کٹاؤ کی روک تھام ہوتی ہے انسانی صحت پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور شجرکاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، تاکہ زیادہ پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا بنایا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ درخت اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے، ہمارا صوبہ جنگلات کی دولت سے مالا مال ہے، عوام، کسان اور طلباء شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فیکلٹی اور سٹاف معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت پر توجہ مرکوز کریں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا داؤد خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد سمیت تمام مہمانوں، شعبہ ہارٹیکلچر کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Higher Edu Deptt GoKP

Civil Secretariat Peshawar, Gate No: 05, Block-B, Opposite Minister Block, 091-9210337 / 9214427-28

Scholarships
Write to us

Copyright © 2022 Higher Education Department GoKP | Website maintained by HEMIS Cell